بلتستان کے سینکڑوں لوگ گلگت میں پھنسا ہوا ہے اور کئی روز سے موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد سے فلائٹ بھی نہیں آ رہی جسکی وجہ سے ملک کے دیگر شہروں سے بھی بلتستان کا رابطہ منقعطہ ہے ان حالات میں ہمارئے اپنے لوگوں کو بھی اپنے لوگوں کی فکر سے زیادہ وفاق میں پی ٹی ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری اقتدار کی جنگ کی پڑی ہوئی ہے ۔۔ پچھلے کئی روز سے زمینی اور فضائی راستہ بن ہونے کی وجہ سے سانحہ آتشزدگی کندوس میں حانبحق ایک اور لاش روالپنڈی میں پڑی ہوئی ہے ایک ہی گھر سے سات افراد اس سانحے میں لقمہ اجل بن گئے ہیں ' روندو میں بار بار آنے والے زلزلے کی وجہ سے لوگ شدید خوف کے سائے میں جینے پر مجبور ہے اور حکومت بار بار زلزلہ کی اسباب و وجوہات معلوم کرنے کی زحمت کرنا تو دور سوچ بھی نہیں رکھتا عوام جس میں معمر بزروگ سے لے کر شیرخوار بچوں تک شامل ہے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے انتظامیہ اور حکومتی سطح پر کئے جانے والے اقدامات فوٹو سیشن تک محدود ہے اور انتظامیہ کچھ ٹینٹ دے کر اپنی ذمہ داری مکمل سمجھے ہوئے ہیں۔ بلتستان ریجن میں غذائی قلت اور پیڑولیم مصنوعات کی بحران کا سامنا ہے '
مگر میرئے قوم کے کھلاڑیوں ' جیالوں' اور پٹواریوں کو عدم اعتماد کی پڑی ہوئی ہے۔
* حکومت بلتستان ریجن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کندوس کے میت کو پنڈی سے لانے کا بندوبست کیا جائے۔
* روندو اور ملحقہ علاقوں میں بار بار زلزلے کے وجوہات معلوم کرنے کے لئے ملکی و بین اقوامی ماہر ارضیات کی ٹیم لایا جائے مکمل تحقیق یا حالات نارمل ہونے تک عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے
* رمضان کی آمد آمد ہے اور بلتستان میں غذائی قلت و پیڑولیم مصنوعات کی قلت کا فوری حل نکالا جائے ۔
* گلگت اور پنڈی و دیگر شہروں میں پھنسے بلتستان کے عوام کو سکردو لانے اور سکردو سے مریضوں اور انتہائی ایمرجنسی میں دیگر شہروں کی طرف سفر کرنے والوں کے لئے خصوصی پرواز کا بندوبست کیا جائے ۔
🖊 اے آر رینگچن
0 Comments