جگلوٹ سکردو روڈ کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویپ سائٹ فیس بک پر جاری بیان




میں کہا ہے کہ زیرو پوائنٹ سے شنگوس تک دونوں اطراف ٹریفک کیلئے کھلے ہیں۔

شنگوس سے ملوپا کے قریب تک یک طرفہ روڈ کھلا ہے جبکہ ملوپا سے استک نالہ تک شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہے۔

استک نالہ سے سکردو تک شاہراہ دونوں اطراف ٹریفک کیلئے کھلے ہیں۔

ایف ڈبلیو او کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے اور جیسے ہی شاہراہ کی بحالی کا کام مکمل ہوتا ہے تو آگاہ کردیا جائے گا۔

مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ جگلوٹ سے سکردو سفر کرنے سے قبل درجہ ذیل نمبر سے معلومات حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہ سکے۔

05815-923074