چین کی اپیل: فیصلہ منسوخ کیا جائے بصورت دیگر جوابی کاروائی کی جائے گی

چینی حکام پر عائد ویزہ پابندیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے بصورت دیگر جوابی تدابیر اختیار کی جائیں گی: چین وزارت خارجہ  

22.03.2022





چین وزارت خارجہ نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ چینی حکام پر عائد ویزہ پابندیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔


وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ منسوخ نہ کئے جانے کی صورت میں جوابی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔


واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ امریکہ نے، نسلی و دینی اقلیتوں  کے خلاف جبری اقدامات میں ملّوث ہونے کی وجہ سے، چینی حکام پر ویزے کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔