جگلوٹ سکردو روڈ پر کام کرنے والی ایک مشینری حادثے کا شکار۔مشینری زلزلے کی وجہ سے بلاک سڑک کی بحالی کے لیے کام کر رہی تھی۔جو کہ ذرائع کے مطابق کل شام گئے دوبارہ زلزلے کے نتیجے میں ملبہ کی زد میں آ کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
جگلوٹ سکردو روڈ زلزلے کی وجہ سے کئی دنوں سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ۔
واضح رہے سینکڑوں مسافرین جو کہ بلاک میں پھنسے ہوئے تھے انہیں انتظامیہ نے اپنی زیر نگرانی میں گلگت اور جگلوٹ میں محفوظ مقامات پر رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات کے ساتھ ہوٹلوں میں ٹھہرا دیئے ہیں۔
یہاں اس امر کی طرف اشارہ کرنا بھی ضروری ہے کہ عوام کسی بھی طرح سے ایف ڈبلیو او اور انتظامیہ کو کوسنے گالیاں دینے اور ان کی برائیاں کرنے کی بجائے ان کا ساتھ دیں اور کسی بھی طرح سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تاکہ مشکلات کا سامنا نہ ہو عوام انتظامیہ ساتھ مل کر ان مشکلات کا حل ممکن بنائیں ان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کی گریباں پکڑنے یا ایک دوسرے کی برائیاں گنوانے کی ضرورت نہیں بلکہ باہمی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ہمیں ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کی ضرورت ہے اور انتظامیہ کو بھی عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد روڈ کی بحالی کو ممکن بنانے کی ضرورت ہے خدا را غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور غیر ضروری افواہوں پہ کان نہ دھریں۔قدرتی آفات میں نہ ایف ڈبلیو او کی کوئی غلطی ہے نہ عوام کو کسی پہ انگلی اٹھانے کا حق حاصل ہے خداوند متعال سے دعا ہے کہ اللّٰہ ہمیں ہر آفات و آہات و بلیات سماوی و ارضی سے اپنی حفاظت میں رکھے اور موصوف علاقے کی عوام کو ان تمام تر مشکلات سے جلد از جلد نجات دے آمین ثم آمین
0 Comments