حکومت کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں کا اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ، 25 مارچ کو اعلان متوقع
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کی حمایت کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی) اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کریں گے اور یہ اعلان 25 مارچ کومتوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی حمایت کا اعلان چوہدری برادران کے گھرپرمشترکہ پریس کانفرنس میں ہوگا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے 2 ارکان بھی اپوزیشن کی حمایت کااعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی اپوزیشن کی حمایت پر حکمت عملی تیار کررہے ہیں تاہم حکومتی اتحادیوں کی طرف سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
0 Comments