حملے کے بعد خاتون اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کا پہلا سوشل میڈیا بیان
ویب ڈیسک
خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر نے حملے کے بعد پہلا بیان جاری کیا ہے ۔
ٹوئٹر پر ماروی ملک نے ڈیوٹی کے دوران لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انھیں دیگر افسران کے ہمراہ کسی مقام پر کھڑے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ماروی ملک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ’ جن کے دل میں خدا ہو وہ کبھی نہیں گرتے ‘، لیڈی اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان زندہ باد اور مانسہرہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا
واقعے کا پس منظر
خیال رہے کہ کچھ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ماروی شیر ملک کی گاڑی کو 3 ملزمان کئی بار اوور ٹیک کیا تھا اس دوران ملزمان خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتے رہے اور پھر غازی کوٹ میں 3 افراد نے ان پر حملہ کر دیا تھا۔
ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی روک کر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی، ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے۔
تلخ کلامی کے دوران ایک ملزم نے اے سی کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی اور کھینچا تانی کے دوران لیڈی اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک کا ہاتھ زخمی ہوگیا تھا۔
ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ پر تشدد کرکے اس کا بازو توڑ دیا تھا جبکہ موقع پر موجود افراد نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
0 Comments