زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب کی ویڈیو وائرلی

ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کے

 شکست پر جہاں شائقین کرکٹ کی ناراضی ڈھکی چھپی نہ رہی وہیں قومی کھلاڑیوں کے جذبات بھی کسی سے پوشیدہ نہ رہ سکے۔




سوشل میڈیا پر شاداب کی ڈریسنگ روم کے راستے میں جذباتی ہونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاداب کو زمین پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نائب کپتان کے جذباتی ہونے پر ٹیم مینجمنٹ سے ایک شخص شاداب کو تسلی دے رہا ہے اور انہیں اپنے ساتھ لے کر جارہا ہے ۔






Shadab khan crying video 

 واضح رہے کہ پرتھ میں پاکستان کی ایک رن سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کیلئے کافی مایوس کن دن ہے کیوں کہ کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ پاکستان یہ میچ ہار جائے گا۔