آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس ٹی ٹوئنٹی سے ورلڈکپ سے باہر ہوگئے



آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوش انگلس گزشتہ روز سڈنی میں گولف کھیلتے ہوئے انجرڈ ہوئے تھے اور  اس دوران ان کے ہاتھ پر کٹ آیا تھا جس کے بعد کرکٹر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی انجری کا معائنہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کٹ زیادہ گہرا نہیں لیکن زخم ٹھیک ہونے میں چند دن لگیں گے۔

جوش انگلس آسٹریلیا کے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر نہیں ہیں اور میتھیو ویڈ آسٹریلیا کی پلئینگ الیون میں شامل ہوتے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ٹیم  مینجمنٹ نے بیک اپ وکٹ کیپر بیٹر کے لیے سوچ بچار شروع کر دیا ہے