پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 کے لیے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا گیا۔

ڈیرن سیمی گزشتہ سیزن میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے ۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں تحریر کیا کہ وہ ڈیرن سیمی کو ایک بار پھر پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ بطور سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ہمیشہ پشاور زلمی کا اہم ترین حصہ رہے اس کے ساتھ ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی ڈیرن سیمی کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں ڈیرن سیمی نے جس جوش و خروش سے پاکستان آکر فائنل کھیلا وہ ہمیشہ یادگار رہے گا۔

دوسری جانب ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ جڑنے پر ایک بار پھر خوشی محسوس کررہا ہوں ، پشاور زلمی میری فیملی ہے اور پی ایس ایل 8 کے لیے پرجوش ہوں۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ بطور کپتان پشاور زلمی کے لیے پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی جیتنا خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے، پوری امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو دو بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتنوانے والے ڈیرن سیمی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے  کامیاب ترین کپتان تصور کیے جاتے ہیں۔