ویڈیوز اور تصاویر: بابر کی سالگرہ پر کونسی ٹیم کے کپتان نے کیک کا سرپرائز دیا؟

ویب ڈیسک
کرکٹ کی دنیا میں متعدد ریکارڈز اپنے نام کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنی 28 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے میلبرن میں کپتانوں کے فوٹوسیشن کی تقریب اور پریس کانفرنس ہوئی جس دوران آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ، بابر اعظم کے لیے سالگرہ کا کیک لائے۔

اس موقع پر بابر نے مختلف ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ کیک کاٹا جس کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔




اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر دیگر پاکستانی کرکٹرز بھی بابراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔