پاکستانی ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے: محمد رضوان
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے۔
نیوزی لینڈ کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے آج برسبین روانہ ہو گی۔
کیویز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوری ٹیم کی تصویر شیئر کی اور سا میں ایک کیپشن بھی لکھا۔
محمد رضوان نے لکھا کہ اللہ پاک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس سہ ملکی سیریز میں چیمپئن بنایا اور ہم اپنے لوگوں کی خوشی کی وجہ بن سکے۔
وکٹ کیپر بیٹر نے مزید لکھا کہ قومی ٹیم کے کپتان، نواز، حارث، شاداب خان اور دیگر بولرز نے ورلڈ کلاس پرفارمنس دی خاص کر ڈیتھ اوورز میں۔
محمد رضوان نے آخر میں لکھا کہ اس ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے ان شاء اللہ۔
0 Comments