بابر اعظم چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے
ویب ڈیسک
16 مارچ 2022
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان کی آسٹریلوی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنا لیے ہیں۔
بابر اعظم آسٹریلوی بولرز کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں اور 188 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں
0 Comments