پی ٹی آئی کے 21 ایم این ایز اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرنا چاہتے ہیں: نبیل گبول

ویب ڈیسک


پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 21  ایم این ایز  اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔


ایک نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے 21 ایم  این  ایز  نے ہمیں کہا ہے کہ ہم پریس کانفرنس کرکے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرسکتے ہیں لیکن ہم نے انہیں روک رکھا ہے تاکہ ان کے لیے کوئی پرابلم نہ ہو۔


دوسری جانب  تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شیر علی ارباب  نے پروگرام کے دوران فواد چوہدری کے بیان پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا




’کس میں کلیجہ ہے 10 لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالے اور واپس جائے‘


انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی قانون کے تحت کسی رکن پارلیمنٹ کو ہاؤس کے اندر جانے سے نہیں روک سکتی، فواد چوہدری کا احتجاج کے ذریعے روکنےکا بیان محض سیاسی ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ کس مائی کے لال میں کلیجہ ہے کہ 10 لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالے اور واپس جائے۔