فضائی آلودگی کی فہرست میں پاکستان نے مسلسل اپنی جگہ بنا لی ہے، لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، کراچی کا چوتھا نمبر ہے۔
لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔ لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 364 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں سموگ کے باعث بچوں اور بڑوں میں نزلے، زکام، چیسٹ انفیکیشن، بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔
لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا، صرف میو اسپتال میں یومیہ 300 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی کا چوتھا نمبر ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق موسم سرد ہونے کے باعث اسموگ کے ساتھ دھند بھی بڑھنے لگی ہے۔ فوگ اور اسموگ کے باعث حدِنگاہ میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج لاہور میں کم سے کم درجۂ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
0 Comments