وزیراعظم کیجانب سے سیاسی رہنماؤں کے نام بگاڑنے پر چوہدری شجاعت کا ردعمل سامنے آگیا



پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کے نام بگاڑنے پر تبصرہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ وزیراعظم ریاست مدینہ کی بات کرتےہیں لیکن اچھا ہوتا وہ سورۃ الحجرات کی آیت نمبر11 ترجمے کے ساتھ پڑھ لیتے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم سیاسی رہنماؤں پرالزامات لگانےکے ساتھ، برےالقاب سے نہ پکارتے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاستدانوں کو مشورہ ہےسیاست میں شائستگی،رواداری کادامن نہ چھوڑا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جلسہ عام میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کے نام بگاڑے تھے اور برے القابات سے پکارا تھا۔